موجودہ صورتحال میں ن لیگ کو ٹھنڈے دل سے غور کرنا ہوگا۔نثارد

اسلام آباد: سابق وزیرداخلہ چودھری نثار نے کہا ہے کہ سیاستدان کا کام اپنے اصولوں پر قائم رہ کر راستہ نکالنا ہے ،ن لیگ کو موجودہ صورتحال میں ٹھنڈے دل سے غور کرنا ہوگا۔چوہدری نثار نے کہاکہ پہلے ہماری حکومت میں ختم نبوت کا مسئلہ بناا ور اب ملک دشمنی کے الزامات لگ رہے ہیں جبکہ محاذ آرائی سے صرف پارٹی نہیں ملک کو بھی نقصان کا اندیشہ ہے،انہوں نے کہاکہ یہ لمحہ انتہا تشویشناک ہے ،غصہ اور تصادم کسی سیاسی مسلے کا حل نہیں ہے،ن لیگ کو موجودہ صورتحال میں ٹھنڈے دل سے غور کرنا ہوگا۔

تبصرے بند ہیں.