شہباز شریف نے صحت اور تعلیم کا بجٹ اورنج ٹرین منصوبے میں جھونک دیا

0

اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کی سینئر رہنما نفیسہ شاہ نےوزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے بیان پر ردعمل دیتےہوئے کہاکہ اورنج ٹرین کرپشن کا میگا اسکینڈل ہے جو تحقیقات میں ثابت ہوجائے گا، شہباز شریف بتائیں کہ پنجاب کے ہر میگا پروجیکٹ کا ریکارڈ کیسے جل جاتا ہے؟۔ نفیسہ شاہ نے کہاکہ شہباز شریف نے صوبے کے صحت اور تعلیم کے بجٹ کو اورنج ٹرین منصوبے میں جھونک دیا۔انہوںنے کہاکہ جمہوریت اور ن لیگی حکومت آصف زرداری کے جمہوری اقدامات کی بدولت ہےاورشہباز شریف پہلے بھی اپنی زبان درازی کی وجہ سے آصف زرداری سے معافیاں مانگ چکے ہیں۔