افغان صوبے فراہ ميں طالبان کے حملے ميں 40 ہلاک

 

کابل :افغانستان کے مغربی صوبے فراہ کے دارالحکومت ميں طالبان کی تازہ ترين کارروائی ميں درجنوں افراد کی ہلاکت کی اطلاع ہے۔ صوبائی کونسل کے رکن خير محمد نور زئی نے بتايا ہے کہ 22 گھنٹوں تک جاری رہنے والی لڑائی ميں 35 سے 40 افراد کی ہلاکت ہوئی۔ منگل کی صبح طالبان نے ملکی خفيہ ايجنسی کے دفتر کے باہر بارود سے لدی ايک گاڑی سے بم حملہ کيا، جس ميں سکيورٹی فورسز کے 12 اہلکار ہلاک ہوئے۔

تبصرے بند ہیں.