اسلام آباد ہائیکورٹ: کلثوم نواز کی نااہلی درخواست 12جون کو سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے ایک شہری بسمہ نورین کی جانب سے کلثوم نواز کی بطور رکن قومی اسمبلی نااہلی کے لیے دائر پٹیشن جلد سماعت کے لیے مقرر کرنے کی متفرق درخواست منظور کرتے ہوئے رجسٹرار آفس کو پٹیشن 12جون کو سماعت کے لیے مقرر کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔درخواست میں کلثوم نواز،وفاق، چیف الیکشن کمشنر اور اسلامی نظریاتی کونسل کو فریق بناتے ہوئے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ این اے 120 میں کلثوم نواز کی انتخابی مہم پرمریم نواز نے کروڑوں روپے خرچ کیے۔کلثوم نواز بیماری کے باعث تاحال اپنے عہدے کا حلف تک نہیں اٹھا سکیں۔ وہ آئین کے آرٹیکل 62 اور 63 پر بھی پوری نہیں اترتیں۔

تبصرے بند ہیں.