ملک بھر میں یوم یکجہتی فلسطین آج منایا جارہا ہے

اسلام آباد: وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی اپیل پر آج ملک بھر میں یوم یکجہتی فلسطین منایا جارہا ہے۔ میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ایک بیان میں وزیراعظم شاہد خاقا ن عباسی نے کہا کہ پاکستان ہرفورم پر فلسطینی بھائیوں کی حمایت جاری رکھے گا۔ یوم یکجہتی فلسطین کے موقع پر مظلوم فلسطینی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی اور غزہ میں اسرائیل کی ریاستی دہشت گردی کی مذمت کے لئے خصوصی ریلیاں اور کانفرنسز منعقد ہوں گی۔علاوہ ازیں نماز جمعہ کے خطبات میں فلسطینیوں کی آزادی اور اسرائیلی تسلط کے خلاف قرار دادیں بھی منظور کی جائیں گی۔

تبصرے بند ہیں.