کراچی میں آج بھی موسم شدید گرم رہنے کا امکان۔محکمہ موسمیات

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر قائد میںآج بھی موسم شدید گرم رہنے کا امکان ہے ،آج کراچی میں دن کے اوقات میں سمندری ہوائیں بند رہنے کا امکان ہے۔آج زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت41ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے تاہم شام کے اوقات میں سمندری ہوائیں چلنےسے موسم بہتر ہو سکتا ہے۔محکمہ موسمیات نے بتایا کہ کراچی شہر میں ہوا میں نمی کا تناسب 33فیصد ہے، بلوچستان کی گرم اور خشک ہوائیں36 کلومیٹرفی گھنٹہ رفتار سے چلنے کا امکان ہے۔گزشتہ روز ہیٹ اسٹروک سے متاثر ہو کر مختلف افراد نے اسپتالوں اور ہیٹ اسٹروک کیمپس کا رخ کیا جہاں انہیں طبی امداد دی گئی۔

تبصرے بند ہیں.