بھارت میں اقلیتیں محفوظ نہیں- امریکہ نے نام وا چ لسٹ میں ڈال دیا

0

 

نئی دلی:امریکہ نے مذہبی آزادی پر جاری کی گئی ایک رپورٹ میں کہاہے کہ بھارت میں مسلمانوں سمیت کوئی بھی اقلیت محفوظ نہیں ہے ،بھارت میں فرقہ وارانہ حملوں میں زبردست اضافہ ہو اہے۔ بھارت کو ان ملکوں میں صف میں شامل کر دیا گیا جن کی نگرانی کی جائے گی۔

بھارتی ٹی وی کے مطابق امریکا کے مذہبی آزادی کے نگران ادارے کمیشن آن انٹرنیشنل ریلیجیس فریڈم بھارت کا اصل چہرہ دنیا کے سامنے لے آئی۔بھارت میں مسلمانوں سمیت کوئی مذہبی اقلیت محفوظ نہیں، فرقہ وارانہ حملوں میں زبردست اضافہ ہو اہے۔ بھارت کو ان ملکوں میں صف میں شامل کر دیا گیا جنکی نگرانی کی جائے گی۔

مذہبی آزادی پر جاری رپورٹ کے مطابق بھارت میں نہ صرف مسلمان بلکہ نچلی ذات کے ہندو دلت بھی محفوظ نہیں۔رپورٹ میں مرکزی وزیر داخلہ ہنس راج آہیر کا پارلیمنٹ میں دیا بیان شامل کیا گیا ہے۔ بیان میں انہوں نے کہا کہ 2017 میں 822 فرقہ وارانہ فسادات ہوئے جن میں 111 افراد ہلاک اور 2،384 زخمی ہوئے۔ شدت پسند ہندو تنظیموں نے گزشتہ برس10 مسلمانوں کو گائے ذبح کرنے کے الزام میں قتل کر دیا۔