سی پیک کی تعمیر سے مسئلہ کشمیر پر بیجنگ کا موقف تبدیل نہیں ہوگا۔چین

بیجنگ:چین نے کہا ہے کہ سی پیک کی تعمیر سے کشمیر کے مسئلے پر بیجنگ کے موقف پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق چین کے وزارت خارجہ کی ترجمان ہوا چن ینگ نے کہا کہ برصغیر کی 2 ایٹمی طاقتوں کو امن مذاکرات اور مشاورت کے ذریعے باہمی دیرینہ تنازعات کا حل تلاش کرنا چاہیے
چین امن مذاکرات کی بحالی کیلئے تعاؤن دینے کیلئے بھی تیار ہے۔ چین نے مسئلہ کو امن مذاکرات اور مفاہمتی عمل سے کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ بھارت اور پاکستان کو دیرینہ تنازعات بات چیت کے ذریعے حل کرنا چاہیے۔
چین پاکستان اقتصادی راہداری کی تعمیر سے کشمیر کے مسئلے پر چین کے موقف پر کوئی اثر نہیں پڑے گا ۔
انہوں نے کہا کہ چین اور پاکستان کے درمیان دفاع ،صنعت اور تجارت کے شعبوں میں معمول کا تعاؤن برقرار ہے۔