گاڑیوں کی رجسٹریشن خرید وفروخت کیلئےبائیومیٹرک سسٹم نافذ

راولپنڈی: ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب کے زیر اہتمام صوبہ بھر میں آج سے گاڑیوں کی رجسٹریشن کے لیے فروخت کنندہ اور خریدار کی بائیو میٹرک تصدیق کا نیا نظام نافذ کر دیا جائے گا۔محکمہ ایکسائز ،ٹیکسیشن و نارکوٹکس کنٹرول پنجاب کے ذرائع نے اے پی پی کو بتایاکہ گاڑیوں کی ملکیت کے عمل میں جعلسازی اور التواءکے روک تھام کے ساتھ ساتھ پنجاب حکومت کی جانب سے نئے نظام کا اطلاق یکم جون 2018سے ہونا تھا تاہم تین یوم کی تاخیر کے بعد یہ نیا نظام 04جون سے لاگو ہو گیاہے جس کے تحت گاڑی ٹرانسفر کروانے کے لیے فروخت کنندہ اور خریدار کی ازخود ای ٹی اوکے سامنے پیش ہو کر موقع پر بائیومیٹرک تصدیق کو لازم قرار دیا گیا ہے او ر خبردار کیاہے کہ 03 جون کے بعد ٹرانسفر ڈیڈ کی بنیاد پر گاڑیوں کی ملکیت کی منتقلی کا پرانا طریقہ کار متروک ہو چکا ہے۔