’’ پی کے کے‘‘ کے میزائل حملے میں 3ترک فوجی شہید۔ایک زخمی

انقرہ:ترکی میں علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم’’ پی کے کے‘‘ کے میزائل حملے میں 3ترک فوجی شہیداور ایک زخمی ہو گیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ترکی کے ضلع حقاری میں علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم’’ پی کے کے‘‘ کے حملے میں 3 ترک فوجی شہید اور 1 زخمی ہو گیا ۔ ذرائع کے مطابق ، شمالی عراق کے علاقے کوہ باسیان خالا سے دہشت گردوں نیترکی حدود میں موجوداق توتون اور داعلیجہ علاقوں کے درمیان سڑک کی تعمیر کی نگرانی پر مامور سرحدی محافظوں پر میزائل حملہ کیا تھاجس کے نتیجہ میں ہلاکتیں ہوئیں