محمدحفیظ آئی سی سی کیخلاف بیان دینے کےمعاملےمیں کلیئرقرار

پاکستان کرکٹ بورڈ نے محمد حفیظ کو آئی سی سی کے خلاف بیان دینے کے معاملے میں کلیئر قراردے دیا ہے۔

محمد حفیظ کا کہنا تھا کہ ان کا مقصد آئی سی سی پرتنقید کرنا نہیں بلکہ انہوں نے تو بولنگ ایکشن ٹیسٹ کو بہتر بنانےکے لئے تجاویزدی تھیں اوربدقسمتی سے ان کے بیان کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی نے محمد حفیظ کو آئی سی سی کے خلاف بیان دینے پر شوکازنوٹس تو دیا ہی تھا لیکن منگل کو انہیں ذاتی طور پر بھی طلب کیا۔

ٹیسٹ آل راؤونڈر3 رکنی کمیٹی کے سامنے پیش ہوئے اور اپنا موقف بیان کیا جسے تسلیم کرتے ہوئے پی سی بی نے محمد حفیظ کو کلیئر قراردے دیا ۔