لاہورآندھی اور بارش کے باعث لیسکو کے 700 فیڈرز ٹرپ کر گئے

لاہور:تیز آندھی اور بارش سے آدھا شہر اندھیرے میں ڈوب گیا، تیز رفتار بارش اور آندھی کے باعث لیسکو کے 700 فیڈرز ٹرپ کر گئے ۔
جس کے باعث لیسکو کا نظام درہم برہم ہوگیا۔ تیز ہواؤں کے باعث بجلی کی تاریں اور پول گر گئے جس سے بجلی کی ترسیل معطل ہوگئی۔
لیسکو حکام کا کہنا ہے کہ بجلی کی جلد فراہمی بحال کر دی جائے گی۔