عمران خان نے عامر لیاقت کے سامنے گھٹنے ٹیک دیے

 

کراچی :متنازع ٹی وی میزبان عامر لیاقت نے عام انتخابات کے لیے پارٹی ٹکٹ نہ ملنے پر تحریک انصاف چھوڑنے کا عندیہ پر عمران خان نے کہا ہے کہ پارٹی چھوڑنے سے متعلق فیصلہ جلد بازی میں نہ کیا جائے ۔

نجی ٹی وی کے مطابق تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے عامر لیاقت سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور ٹکٹس کی تقسیم سے متعلق معاملات پر گفتگو کی ۔اس موقع پر عمران خان نے عامر لیاقت کو بنی گالا طلب کرتے ہوئے کہا کہ ٹکٹس دینے کا اختیار کسی ایک شخص کے پاس نہیں ،پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ جلد بازی میں نہ کیا جائے ۔

واضح رہے کہ کراچی سے ٹکٹ نہ ملنے پر چند روز قبل عامر لیاقت نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہا تھا کہ میں تحریکِ انصاف کو اپنا گھر سمجھ کر آیا تھا لیکن فردوس شمیم نقوی صاحب نے مجھے میرے ہی گھر سے ٹکٹ دینے سے انکار کر دیا اور کچھ ایسی باتیں کیں جو میں عمران خان کی عزت کو سامنے رکھتے ہوئے لکھنا مناسب نہیں سمجھتا۔ انہوں نے مزید لکھا تھاکہ میں کل تک اپنا سیاسی فیصلہ قوم کے سامنے رکھوں گا۔