مائنس ون کی جگہ مائنس ٹو کیا جارہا ہے۔فاروق ستار

کراچی: ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ مائنس ون کی جگہ مائنس ٹو کیا جارہا ہے۔ پتنگ اور ایم کیو ایم کو گرانے کی سازش کی جارہی ہے۔
ایم کیو ایم پاکستان کو ختم کرنے کی سازش کی جارہی ہے۔کراچی میں اے پی ایم ایس او کے افطار ڈنر کے موقع پر رہنما ایم کیو ایم ڈاکٹر فاروق ستار نے چالیس سال کی جدوجہد کو پہنچتی اے پی ایم ایس او کو مبارکباد پیش کی اورفاروق ستار نے کہا کہ کوٹہ سسٹم کا خاتمہ ضروری ہے۔
پاکستان بنایا تھا، پاکستان کو بچائیں گے۔