آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی وزیر خارجہ کا ٹیلیفونک رابطہ

واشنگٹن: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔
ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ اور امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کے درمیان پاک امریکا باہمی تعلقات بڑھانے سے متعلق بات چیت کی گئی۔
ترجمان کے مطابق آرمی چیف اور امریکی وزیر خارجہ کے درمیان افغانستان میں سیاسی مفاہمت کی ضرورت اور جنوبی ایشیا میں بلاتفریق تمام دہشت گردوں اور عسکریت پسندوں کے خلاف کارروائی کے حوالے سے بھی گفتگو کی گئی۔

جمعرات کو امریکی محکمہ خارجہ کی خاتون ترجمان ہیدر نوریٹ کی جانب سے جاری کئے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی وزیرخارجہ اورپاکستان کے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے درمیان ٹیلیفونک گفتگو میں دونوں ملکوں کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو آگے بڑھانے ، افغانستان میں سیاسی مفاہمت کی ضرورت اورجنوبی ایشیا میں کسی امتیاز کے بغیر تمام دہشت گرد گروپوں کیخلاف کارروائی پر تبادلہ خیال ہوا۔