پیٹرول قیمتوں نہ بڑھانے کا فیصلہ کرکے عوام کو عیدی دیدی

اسلام آباد:نگراں حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ کیاہے ۔تفصیلات کے مطابق اوگر ا کی جانب سے گزشتہ ماہ کے آخری میں پٹرولیم منصوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری ن لیگ کی حکومت کو بھیجی گئی تھی تاہم حکومت نے 7 جون تک قیمتیں بر قرار رکھنے کا اعلان کیا تھا اور کہا تھا کہ قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ نگراں حکومت کرے گی تاہم اب نگراں حکومت کی جانب سے بھی قیمتوں کو برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیاہے ۔ واضح رہے کہ اوگرا نے سمری میں پٹرولیم منصوعات کی قیمتوں میں 12 روپے اضافے کی سفارش کی تھی ۔