پنجاب میں بارشیں،کراچی میں موسم آج گرم اورخشک رہے گا

کراچی: محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ شہر قائد میں آج موسم گرم اور خشک رہے گا، جبکہ زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت 35 ڈگری رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں اس وقت ہوا میں نمی کا تناسب 84فیصد ہے۔ جنوب مغربی علاقوں سے ہوا 18 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہے۔
دوسری جانب پنجاب کے شہر لاہور، پاک پتن، ساہیوال، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، فیصل آباد اور گردونواح میں صبح سویرے سے گرج چمک کے ساتھ بارش کا سلسلہ جاری ہے جس سے موسم خوشگوار ہوگیا۔
بلوچستان کے علاقے ڈیرہ بگٹی میں قادر آباد اور گردونواح میں بھی بارش ہوئی جس سے گرمی کی شدت میں کمی آئی ہے۔
محکمہ موسمیات نے راولپنڈی، گوجرانوالہ، سرگودھا، لاہور، ساہیوال، ملتان، ڈیرہ غازی خان، ژوب ڈویژن، خیبر پختونخوا، اسلام آباد، کشمیرمیں کہیں کہیں بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔