بھارتی ویمن ٹیم نےقومی ویمن ٹیم کو 7وکٹوں سے شکست دے دی

کوالالمپورمیں کھیلے گئے ویمن ایشیا کپ کے میچ میں بھارتی ویمن ٹیم نے پاکستانی ویمن ٹیم کو 7وکٹوں سے شکست دے دی۔ اس جیت کے ساتھ ہی بھارتی ٹیم نے فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق ایشیا کپ کے سیمی فائنل میں پاکستان ویمن ٹیم نے بھارت کے خلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 72 رنز بنائے۔
پاکستان کی جانب سے 7 کھلاڑی ڈبل فیگر میں بھی شامل نہ ہوسکیں۔
ثناء میر 20 اور ڈیانا بیگ 6 رنز کے ساتھ ناٹ آوٹ رہیں جب کہ ناہیدہ خان سب سے زیادہ 18 رنز کے ساتھ نمایاں رہیں۔
73 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بھارت کو صرف 5 رنز پر 2 وکٹوں کے خسارے کا سامنا رہا جس کے بعد امید ظاہر ہوئی کہ قومی ویمن ٹیم گیم میں دوبارہ واپس آسکتی ہے لیکن روایتی حریف نے ہدف 3 وکٹوں کے نقصان پر باآسانی حاصل کرلیا۔