فیفاورلڈکپ کی ونز ٹیم کو3 کروڑ ڈالر سے زائدانعامی رقم ملے گی

ماسکو: ورلڈ کپ فٹ بال 2018 کی فاتح ٹیم کو اس بار 3 کروڑ 92 لاکھ ڈالرزانعامی رقم دی جائے گی جو تقریباً ساڑھے4 ارب پاکستانی روپے بنتے ہیں ۔ رنرزاپ کو 2 کروڑ95 لاکھ ڈالرزملیں گے جبکہ تیسرے نمبر کی ٹیم ڈھائی کروڑ ڈالرزحاصل کرے گی۔

دوسری جانب ورلڈ کپ کیلئے ٹیموں کی روس آمد کا سلسلہ جاری ہے ، ایونٹ میں شریک سب ہی ممالک اپنی اپنی ٹیموں کی جیت کے لئے پرجوش ہیں اورفیورٹ فٹبال ٹیموں کی فیڈریشن نے جیتنے پرانعامات کا اعلان بھی کردیا ہے۔

اگر اسپین کی ٹیم جیت جاتی ہے تو ہرکھلاڑی کو 10 لاکھ ڈالر ملیں گے ۔ برازیل فاتح ہوئی تو ہر کھلاڑی کو ساڑھے نو لاکھ ڈالر ملیں گے ۔