ڈالر کی اونچی اڑان جاری، 121 روپے 50 پیسے کی بلند سطح پر پہنچ گیا

انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی اونچی اڑان جاری ہے جو آج 121روپے 50 پیسے کی بلند سطح پر پہنچ گیا۔
فاریکس ڈیلرزکے مطابق آج انٹربینک مارکیٹ میں ڈالرایک روپے 66پیسے مہنگاہوگیا،جس سے ڈالرانٹربینک مارکیٹ میں121روپے 50پیسے کا ہو گیا
واضح رہے کہ گزشتہ دو روز قبل ڈالر115روپے 62پیسے کا تھا تاہم دو روزانٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر5روپے 88پیسے مہنگا ہوچکا ہے،جس سے ڈالرکا ریٹ بڑھ کر121روپے 50پیسے ہو گیا ہے۔

تبصرے بند ہیں.