نائجیریا میں بیٹے نے باپ کو نئی بی ایم ڈبلیو میں دفنایا

0

چین کے بعد اب نائجیریامیں بھی کار میں دفنانے کا واقعہ سامنے آگیا۔ جہاں بیٹے نے اپنے باپ کو تابوت کی جگہ نئی بی ایم ڈبلیو کار میں دفنایا۔
نائجیریا کے ایک گاؤں میں یہ واقعہ پیش آیا۔ جہاں ازوبوکی نامی شخص کا باپ انتقال کر گیا جسے اس کے بیٹے ازوبوکی نے تابوت کی جگہ برینڈ نیو بی ایم ڈبلیو کار میں دفنایا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ازوبوکی نے اپنے والد کے جنازے کو دفنانے کے لئے شوروم سے برینڈ نیو بی ایم ڈبلیو خریدی، جس کی قیمت 66 ہزار پاؤنڈ ہے۔ یعنی پاکستانی پیسے میں 1 کروڑ 25 لاکھ 1 ہزار 65 روپے بنتے ہیں۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق بیٹا ہمیشہ اپنے باپ سے وعدہ کرتا تھا کہ ایک دن ہمارے پاس بالکل نئی کار ہوگی، تاہم اس سے قبل اس باپ مار گیا۔ اس لئے ازوبوکی نے اپنے باپ کو آخری آرام گاہ رخصت کرنے کے لئے تابوت کی جگہ برینڈ نیو بی ایم ڈبلیو میں رکھ کر دفنایا ہے۔
مذکورہ شخص کو کار ہمراہ دفنانے کے لئے 6 فٹ نیچی قبر کی کھدائی کی گئی ہے۔
دوسری جانب اس واقعہ کی تصویریں سوشل میڈیا پر سامنے آنے کے بعد کئی صارفین کی جانب سے اس عمل پر تنقید کی گئی ہے۔