مشکوک ریکارڈ کے حامل پولیس اہلکاروں کی فہرست تیارکرلی گئی

0

 

کراچی:کراچی سمیت سندھ بھرمیں مشکوک ریکارڈ کے حامل پولیس اہلکاروں کی فہرست تیار کرلی گئی ۔ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی ثنا اللہ عباسی اورڈی آئی جی ہیڈکوارٹرزنےرپورٹ جمع کروادی ،نجی ٹی وی کے مطابق مذکورہ رپورٹ گزشتہ روز سپریم کورٹ میں جمع کروادی گئی ہے،فہرست میں سپاہی سے لے کرانسپکٹررینک تک کے اہلکار شامل ہیں،رپورٹ میں پولیس اہل کاروں کی سزائیں بھی تجویز کی گئی ہیں،رپورٹ کے مطابق 205 اہلکار مشکوک کردار کے حامل پائےگئے،20 اہلکاروں کو سنگین الزامات پر نوکری سے برخاست کردیا گیا،جبکہ 140 اہلکاروں کو وقت سے پہلے ریٹائر کردیا گیاہے اور 24 اہلکاروں کی ابھی انکوائریاں چل رہی ہیں۔