رینجرز کی کارروائی،5 کلو گرام بھارتی گٹکا پکڑ لیا

کراچی: سندھ رینجرز نے لیاری ماڑی پور روڈ کے قریب کارروائی کرتے ہوئے بھاری تعداد میں بھارتی گٹکا پکڑ لیا۔
تفصیلات کے مطابق لیاری ماڑی پورروڈ کے قریب رینجرزکی جانب سے کارروائی کی گئی۔جس کے نتیجے میں بھاری مقدارمیں بھارتی گٹکا اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔
ترجمان رینجرز کے مطابق بھارتی گٹکا افغانستان سے براستہ بلوچستان بس کے ذریعے کراچی لایا جارہا تھا۔
ترجمان رینجرز نے بتایا کہ قبضے میں لیا جانے والا گٹکا کسٹم حکام کے حوالے کردیا ہے۔ گٹکے کی مقدار تقریبا 5 ہزارکلو گرام ہے جس کی مالیت 60 سے 65 لاکھ روپے ہے۔

تبصرے بند ہیں.