مدینہ منورہ میں بغیر جوتوں کے آنا بنی ﷺ کے احترام میں تھا۔عمران خان

0

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ مدینہ منورہ میں بغیر جوتوں کے آنا نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ادب میں ہے۔
تفصیلات کے مطابق عمران خان کے ہمراہ ان کی اہلیہ بشریٰ مانیکا اور قریبی دوست زلفی بخاری بھی عمرے کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب گئے تھے ۔عمران خان عمرے کی ادائیگی کے لیے خصوصی طیارے سے مدینہ منورہ ایئرپورٹ پر اترے تو وہ ننگے پاؤں تھے۔
عمران خان کی طیارے سے ننگے پاؤں اترنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بہت تیزی سے وائرل ہوئی جس پر ان کے مخالفین نے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا جب کہ ان کے چاہنے والوں نے عمران خان کے اس عمل کو سراہا۔
ایک انٹر ویو میں عمران خان نے اپنے اس عمل کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ مدینہ منورہ میں بغیر جوتوں کے آنا نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ادب میں ہے۔