دوسرا ٹی 20۔پاکستان کی اسکاٹ لینڈ کے خلاف بیٹنگ جاری

پاکستان نے اسکاٹ لینڈ کے خلاف دوسرے ٹی 20 میچ میں بیٹنگ جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان نے اسکاٹ لینڈ کے خلاف دوسرے ٹی 20میچ میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ گرین شرٹس کو سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہے۔
کپتان سرفراز احمد دوسرے میچ میں بھی کامیابی کے ساتھ سیریز اپنے نام کرنے کے خواہاں ہیں جب کہ مخالف ٹیم سیریز برابر کرنے کی کوشش کرے گی۔
واضح رہے کہ پاکستان نے پہلے میچ میں اسکاٹ لینڈ کو 48 رنز سے شکست دی تھی، جس میں کپتان سرفراز احمد کی ناقابل شکست 49 گیندوں پر 89 رنز کی شاندار اننگز شامل تھی جس پر انہیں میچ کا بھی بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

تبصرے بند ہیں.