نگران حکومت کارات گئے عوام پرپیٹرول بم کا حملہ

 

اسلام آباد : نگران حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات قیمتوں میں اضافہ کردیا جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 99.50 روپے فی لیٹر ہوگئی۔محکمہ خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 7 روپے 54 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا جس کے بعد اس کی نئی قیمت 99.50 ہوگئی۔

ڈیزل کی قیمت میں فی لیٹر 14 روپے کا اضافہ کیا گیا جس کے بعد اس کی نئی قیمت 119 روپے 31 پیسے ہوگئی جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت 3 روپے 36 پیسے اضافے کے بعد 87.7 روپے فی لیٹر ہوگئی۔لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 92 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا جس کے بعد اس کی فی لیٹر قیمت 80 روپے 91 پیسے پر پہنچ گئی۔سرکاری اعلامیے کے مطابق مشکل مالی حالات کے سبب پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق سمری بھجوادی گئی ہے جس میں پیٹرول 5 روپے 40 پیسے فی لیٹر مہنگا کرنے کی تجویز پیش کی گئی تھی۔گزشتہ ماہ بھی نگران حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 26 پیسے کا اضافہ کیا تھا۔