بھارتی شہر نئی دہلی میں گھر سے 11 افراد کی لاشیں برآمد

نئی دہلی: بھارت میں ایک گھر سے ایک ہی خاندان کے 11 افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں ۔
پولیس کے مطابق تمام افراد کی لاشیں مکان میں لٹکی ہوئی تھیں جب کہ ایک 75 سالہ خاتون کی لاش فرش پر پڑی تھی، تمام افراد کی آنکھوں پر پٹی بھی بندھی ہوئی تھی۔
پولیس حکام کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں 7 خواتین اور 3 نوجوانوں سمیت 4 مرد شامل ہیں۔
ابتدائی تفتیش کے مطابق ہلاک ہونے والے تمام افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے اور پولیس اس بات کی تحقیقات کر رہی ہے کہ یہ اجتماعی خود کشی کا واقعہ ہے یا پھر انہیں کسی نے قتل کیا ہے۔