فن لینڈ میں ٹیکسی میں مفت سفر کرنے کیلئے انوکھی شرط

ہیلسینکی:فن لینڈ میں ٹیکسی میں مفت سفر کرنے کی انوکھی شرط رکھ دی گئی ہے جسے ہردوسرا شخص تھوڑی سی کوشش سے پورا کرکےباآسانی مفت سفر کی سہولت سے فائدہ اٹھا سکتا ہے۔

جی ہاںوہ شرط صرف یہ ہےکہ مسافر صرف گاتااور گنگناتا جائیں اور خوب انجوائے کریں توساراسفر مفت طےہوگا ۔

فن لینڈ کی خبر ہے کہ جہاں ایسی ٹیکسی سروس شروع کی گئی ہے جس کا کرایہ صرف اتنا ہے کہ آپ گانا گاتے رہیں اور ٹیکسی چلتی رہے گی اور جیسے ہی آپ گانا بند کرتے ہیں تو ڈرائیور بھی ٹیکسی روک دیتا ہے۔

سنگ الونگ شفل نامی اس سروس کا مقصد لوگوں کو برقی گاڑی سے آگاہ کرنا چاہتی ہے کیونکہ اس میں انجن کی آواز نہیں آتی اور لوگ آسانی سے بات چیت کرسکتے ہیں اور گانا گاسکتے ہیں۔

تبصرے بند ہیں.