دنیا کا سب سے بڑا خاندان سامنے آگیا

 

یوکرین میں ایک شخص نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کا خاندان دنیا کا سب سے بڑا خاندان ہے اور اس نے اس حوالے سے گنیز ورلڈ ریکارڈ کیلئے بھی درخواست دے دی ہے۔

پویل سیمینیوک نامی 87 سالہ شخص کا کہنا ہے کہ ابھی2 ہفتے قبل ہی ان کے خاندان میں ایک اور ننھے منے فرد کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد ان کے خاندان کے افراد کی تعداد 346 ہوگئی ہے۔سیمینیوک کا خاندان جنوبی یوکرینین اوڈیسا اوبلاسٹ خطے کے ڈوبروسلیو گاؤں میں رہائش پذیر ہے۔

پویل کے خاندان میں اس کے بچوں کی تعداد 13، پوتے پوتیوں یا نواسے نواسیوں کی تعداد 127، پڑپوتوں اور پڑپوتیوں کی تعداد 203 اور پڑپوتوں کے3 بچے بھی شامل ہیں۔

تبصرے بند ہیں.