ق لیگی امیدوار تحریک انصاف کے حق میں دستبردار

 

لاہور: قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 126 سے مسلم لیگ (ق) کے امیدوار میاں منیر تحریک انصاف کے امیدوار بیرسٹرحماد اظہر کے حق میں دستبردار ہوگئے ہیں۔

لاہور میں پی ٹی آئی رہنماؤں کے ہمراہ پريس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مياں منیر نے کہا کہ قیادت سے مشاورت کے بعد دستبردار ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔انہوں نے اعلان کیا کہ این اے 126 میں ق لیگ کے کارکنان اور حامی 25 جولائی 2018 کو ہونے والے عام انتخابات میں بیرسٹر حماد اظہر کوووٹ ڈالیں گے۔
میڈیا سے گفتگو میں میاں منیر نے بتایا کہ اعلیٰ قیادت نے اس ضمن میں مکمل مشاورت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میری قیادت نے انتخابی سیاست کے تحت ہونے والی سیٹ ایڈ جسٹمنٹ کی بنا پر مجھے انتخابات سے دستبردار ہونے کا کہا ہے۔