سعودی وزارت دفاع کا اہم عہدیدار رشوت خوری کے الزام میں گرفتار

 

جدہ : سعودی حکام نے وزارت دفاع سے وابستہ ایک سرکاری عہدیدار کو ایک تجارتی کمپنی کو سہولیات کے عوض رشوت وصول کرنے کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔

 

غیر ملکی میڈیا کے مطابق سعودی پراسیکیوٹر جنرل سعود بن عبداللہ المعجب کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ سکیورٹی حکام کو وزارت دفاع کے ذرائع سے اطلاع ملی تھی کہ محکمے کا ایک انتظامی عہدیدار ایک تجارتی کمپنی کے ساتھ مشکوک لین دین میں ملوث ہے۔

 

اس حوالے سے خفیہ طورپر تحقیقات کی گئیں تو رشوت وصولی سےمتعلق خبریں درست ثابت ہوئیں۔ اس پر متعلقہ عہدیدار کو حراست میں لے کر اس کے خلاف قانونی کارروائی شروع کردی گئی ہے۔

تبصرے بند ہیں.