فرانس کافوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ-1فوجی ہلاک 1زخمی

 

پیرس :فرانس کے عسکری ذرائع کے مطابق ساحل العاج کے اقتصادی دارالحکومت ابیدجان میں فرانس کا ایک فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا ۔

جس کے نتیجے میں ایک فوجی اہلکار ہلاک اور دوسرا شدید زخمی ہوگیا۔ فرانسیسی عسکری ذرائع کے مطابق گیزل ماڈل کا ایک فوجی ہیلی کاپٹر مقامی وقت کے مطابق 5 بجے موڈیسٹ کے مقام پر گرکر تباہ ہوگیا۔ حادثے کی وجہ معلوم کرنے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔

تبصرے بند ہیں.