جرمنی مکمل طور پر روس کا دست ِنگر بن گیا ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ

 

واشنگٹن :امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایک گیس پائپ لائن منصوبے سے جرمنی مکمل طور پر روس کے کنٹرول میں آگیا ہے اور اس کا دست ِنگر بن گیا ہے۔

صدرٹرمپ اپنے بیان میں نارڈ اسٹریم 2 پائپ لائن کا حوالہ دے رہے تھے کہ اس کے ذریعے روس سے جرمنی کے شمال مشرقی بالٹک ساحلی علاقے کو گیس مہیا کی جائےگی۔ اس سے مشرقی یورپ کے ممالک پولینڈ اور یوکرین وغیرہ کو بائی پاس کر دیا گیا ہے اور روس براہ راست جرمنی کو دُگنی مقدار میں گیس مہیا کرسکے گا۔

تبصرے بند ہیں.