اردن میں ایشین سینئر کراٹے چیمپئن شپ کا آغاز

0

 

عمان : ایشین سینئر کراٹے چیمپئن شپ اردن میں شروع ہوگئی جس میں پاکستان کے 7 کھلاڑی بھی شریک ہیں۔ ایونٹ میں پاکستان سمیت دیگر ایشیائی ممالک کے مرد و خواتین کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔

قومی کھلاڑی سعدی عباس (منفی 75 کلوگرام)، نصیر احمد (67 کلوگرام)، ظفر اقبال (60 کلوگرام)، محمد کاشف (منفی55 کلوگرام)، اسرار احمد انفرادی کاتا جبکہ خواتین کھلاڑیوں میں کلثوم (منفی 68 کلوگرام ) اور قراۃ العین (منفی 68 کلوگرام) کیٹیگریز کے مقابلوں صلاحیتوں کے جوہر دکھائیں گے۔