آرمی چیف کا ہارون بلور شہید کے اہلخانہ سے اظہار تعزیت

پشاور: پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ خودکش دھماکے میں شہید ہونے والے ہارون بلور کے اہلخانہ سے اظہار تعزیت کی۔
آرمی چیف پشاور میں ہارون بلور کی رہائش گاہ پہنچے۔ ان کے ہمراہ کور کمانڈر پشاور لیفٹننٹ جنرل نذیر احمد بٹ اور ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور بھی تھے۔
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ہارون بلور کی شہادت پر ان کے اہلخانہ سے اظہار تعزیت کیا اور دعائے مغفرت بھی کی۔

تبصرے بند ہیں.