مستونگ دھماکے کی ذمہ داری ( داعش) نے قبول کر لی

0

 

کوئٹہ : مستونگ میں پی بی 35 سے بلوچستان عوامی پارٹی کے امیدوار سردارسراج رئیسانی کے انتخابی جلسہ میں ہونے والے خوفناک خود کش حملے کی ذمہ داری کالعدم دہشت گرد تنظیم دولت اسلامیہ ( داعش) نے قبول کر لی ہے۔

 

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بلوچستان کے ضلع مستونگ میں حال ہی میں بننے والی سیاسی جماعت بلوچستان عوامی پارٹی کے امیدوار نوابزادہ سراج رئیسانی کی کارنر میٹنگ میں ہونے والے خود کش حملے کی ذمہ داری کالعدم دہشت گرد تنظیم دولت اسلامیہ نے قبول کر لی ہے-