امریکہ میں 12روسی جاسوسوں پر فرد جرم عائد

0

 

واشنگٹن : امریکی انتخابات میں مبینہ روسی مداخلت کی تحقیقات میں اہم موڑ آگیا ۔ہیلری کلنٹن کی انتخابی مہم کا کمپیوٹر نیٹ ورک ہیک کرنے کے الزام میں 12روسی جاسوسوں پر فرد جرم عائد کر دی گئی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ہیلری کلنٹن کی انتخابی مہم میں استعمال ہونیوالا کمپیوٹر نیٹ ورک ہیک کرنے کے الزام میں فیڈرل گرینڈ جیوری نے 12روسی جاسوسوں پر فرد جرم عائد کرنے کے بعد نام جاری کر دیئے۔