سیاسی قیادت نے ٹر ن آؤٹ کیلئے کام نہیں کیا :سلمان غنی

 

لاہور:تجزیہ کار سلمان غنی نے کہاہے کہ پاکستان کی سیاسی قیادت نے ووٹرز کو گھر سے نکالنے کیلئے کام نہیں کیابلکہ ذاتی جھگڑوں میں الجھے رہے، نجی ٹی وی کی خصوصی انتخابی ٹرانسمیشن میں گفتگو کرتے ہوئے سلمان غنی نے کہا کہ پاکستان کی سیاسی لیڈر شپ نے ووٹر ز کو نکالنے کے لئے کام نہیں کیا بلکہ وہ اپنے ذاتی جھگڑوں میں الجھے رہے لیکن اس حوالے سے میڈیا نے کافی کام کیا ہے اور ووٹر ز کو پولنگ سٹیشن پر جانے کی ترغیب دی ہے ۔

 

انہوں نے کہا کہ حالیہ الیکشن جو ہونے جارہاہے اس کی نسبت 2013میں گہما گہمی زیادہ تھی ۔انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب میں گنے کے کاشتکار کے ساتھ جو کچھ ہوا ہے وہ ایک مثال ہے ۔ کئی الیکٹیبلز ایسے ہیں جن کی اپنی شوگر ملیں ہیں اس لئے میرا نہیں خیال کے ایسا کچھ ہوگا جیسا ظاہر کیا جارہاہے ۔

تبصرے بند ہیں.