رقم لینے کے الزام پر جنوبی کوریا کے رکن پارلیمنٹ نے خود کشی کر لی

سیول:جنوبی کوریا کے رکن پارلیمنٹ روہوچان نے بدعنوانی کے الزامات پر دل برداشتہ ہوکر خود کشی کرلی،انہوں نے اپنی زندگی کا خاتمہ اپنے فلیٹ کی 17ویں منزل سے کود کرکیا،ان کی عمر62سال تھی۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق تین مرتبہ کے قانون ساز اسمبلی کے رکن روہوچان پر کوریا کے معروف بلاگر ’’ڈروکنگ‘‘ سے 44 ہزار ڈالر ز کی رقم لینے کا الزام تھا۔

رکن پارلیمنٹ روہوچان کو سوشل میڈیاپر زبردست تنقید کا سامنا تھا جس پروہ سخت دل برداشتہ تھے ،انہوں نے ایک مرتبہ رقم کو لینے کا اعتراف کرتے ہوئے کہا تھا کہ رقم کی لین دین کا معاملہ الگ اور مختلف نوعیت کا ہے میں اس رقم کے عوض انہیں کسی قسم کا فائدہ پہنچنانے کا وعدہ نہیں کیا ہے۔

تبصرے بند ہیں.