کراچی کے نتائج تبدیل کیے گئے،مصطفیٰ کمال

کراچی:پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال نے کہا کہ کراچی میں انتخابی نتائج تبدیل کیے گئے ہیں،اگر عمران خان کہتےہیں جو حلقہ چاہیں وہ کھول دیں گے جہاں سے فاروق ستار اور شہباز شریف الیکشن لڑ رہے تھے۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتےہوئے مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ ڈاکٹرفاروق ستار اورشہبازشریف کے حلقے کو کھولنے سے سب پتا لگ جائے گا، انہوں نے کہاکہ رات کوفاروق ستارجیت رہے تھے صبح وہ ہارگئے،کراچی میں انتخابی نتائج تبدیل کیے گئے،ہمارے پولنگ ایجنٹس کوپولنگ اسٹیشنوں سے باہرنکالا گیا،مصطفیٰ کمال نے کہاکہ ایران کے بارڈر تک کا نتیجہ آگیا تھا لیکن کراچی کا نتیجہ دو دن تک کیوں نہیں دیا گیا؟۔

تبصرے بند ہیں.