آئی سی سی کے 2 رکنی وفد کا پاکستان کا دورہ

 

لاہور: انٹرنیشنل کرکٹ کاؤنسل کے وفد نے پاکستان کے دورےکے دوران پی سی بی حکام سے ملاقات کی ،جس میں کرکٹ کے حوالے سے باہمی امور پر گفتگو کی گئی ۔

نجی ٹی وی چینل کے مطابق انٹرنینشل کرکٹ کونسل کے2 رکنی وفد نے پاکستان کا دورہ کیا،آئی سی سی کے وفد میں این ہگنز اورآرتی دیباس شامل تھیں،آئی سی سی کے وفد نے پی سی بی حکام کوگلوبل کرکٹ ا سٹریٹجی پربریفنگ دی، گلوبل کرکٹ اسٹریٹجی کا مقصد لیگزکی بھرمارپر کنٹرول کرنا ہے،گلوبل اسٹریٹجی میں میڈیارائٹس پرحکمت عملی طے کرنا بھی شامل ہے،اسٹریٹجی میں ممالک کیلئے یکساں مواقع اورٹیسٹ کرکٹ کوبچانا شامل ہے۔