افغان کرکٹ ٹیم کے کپتان نے اپنا نام تبدیل کرلیا

 

لندن :افغانستان کی قومی کرکٹ ٹیم کے موجودہ کپتان اصغر استنک زئی نے حب الوطنی کا مظاہرہ کرتے ہوئے باضابطہ طور پر اپنا نام اصغر استنک زئی سے تبدیل کرکے اصغر افغان رکھ لیا ہے ۔

 

غیرملکی میڈیا کے مطابق افغان کرکٹ بورڈ نے اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ کے ذریعے ٹیم کے کپتان اصغر استنک زئی کے اس اقدام کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ اصغر نے ایسا صرف اپنے ملک کے لوگوں کو ملنے والی قومی شناخت کی حمایت میں کیا ہے۔اصغر کی جانب سے یہ فیصلہ اس وقت باضابطہ طور پر لیا گیا جب وہ نئے الیکٹرانک قومی شناختی کارڈ کیلئے اپنا نام رجسٹرڈ کروانے گئے تھے۔