جرمنی میں روایتی سالانہ ہائی لینڈ گیمز شروع ہوگئے

برلن:جرمنی میں روایتی ہائی لینڈگیمز کا انعقاد کیا گیا جس میں سینکڑوں کی تعداد میں افراد نے حصہ لیا۔
جرمنی کے قصبے Angelbachtalمیں منعقد ہونے والے اسکاٹ لینڈ کے ان روایتی کھیلوں میں درخت کے تنے دور تک اچھالنے،وزنی بال اٹھانے اور بانس کے ذریعے بھاری بوریاں اچھالنے سمیت کئی دیگر مقابلوں کا انعقاد کیا گیا۔
تین روزہ مقابلوں میں ملک بھر سے آنے والے سینکڑوں خواتین اور مرد کھلاڑیوں نے حصہ لے کر اپنی مہارت کا مظاہرہ کیا۔
ایونٹ کے دوران روایتی موسیقی کا بھی اہتمام کیا گیا جس سے شرکاء لطف اندوز ہوئے۔