پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کااجلاس کل طلب، اہم فیصلے متوقع

لاہور: تحریک انصاف نے عمران خان کو وزیراعظم کا باضابطہ امیدوار نامزد کرنے کے لیے پارلیمانی پارٹی کا اجلاس کل طلب کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف نےکل اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں پارلیمانی پارٹی کا اجلاس طلب کرلیا ہے جس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو وزیراعظم کا امیدوار نامزد کیا جائے گا۔
ترجمان پی ٹی آئی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کو وزارت عظمیٰ کے لیے اتحادیوں، خواتین اور اقلیتوں کے ساتھ 174 ارکان کی حمایت حاصل ہوچکی ہے، جب کہ مزید ارکان کی شمولیت کا سلسلہ بھی جاری ہے، بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) کی حمایت کے بعد نمبرگیم 177 پر پہنچ جائے گا، کل دوپہر پارٹی کے اجلاس میں عمران خان کو وزیراعظم کا باضابطہ امیدوار نامزد کیا جائے گا۔