سڈنی میں لگژری کشتیوں کا عالمی شو۔منفرد اورمہنگی کشتیاں شرکا کی توجہ کا مرکز

سڈنی میں 51ویں سالانہ انٹرنیشنل بوٹ شو کا آغاز ہو گیا، مختلف خصوصیات کی حامل لگژری کشتیاں شرکاء کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں۔
آسٹریلوی شہر سڈنی میں ہر انداز کی کشتیوں پر مبنی 51ویں سالانہ انٹرنیشنل بوٹ شو کا آغاز ہوگیا ہے۔
سڈنی انٹرنیشنل بوٹ شو2018نامی اس بین الاقوامی نمائش میں پُرتعیش تفریحی کشتیوں سے لیکر بادبانی کشتیاں، سیلنگ بوٹس اور دیگر مختلف اسٹائل اور سائز کی تقریباً1ہزارکشتیاں نمائش کیلئے پیش کی گئیں ہیں جبکہ اس بوٹ شو میں کئی ملین ڈالر مالیت کی لگژری کشتیوں کے نئے ماڈلز بھی پہلی بار متعارف کروائے جارہے ہیں۔
رواں سال اس نمائش میں جہاں کشتیوں کے اندرونی و بیرونی اسٹائل کو خصوصی توجہ حاصل ہے وہیں ان پُرتعیش کشتیوں کو دیکھنے ہزاروں افراد یہاں کا رُخ کررہے ہیں۔
واضح رہے کہ2اگست سے باقاعدہ طور پر شروع ہونے والا یہ بوٹ شو5 روز تک جاری رہنے کے بعد6اگست کو اختتام پذیر ہوگا۔