عمران خان کےوزیراعظم بننےسےکرکٹ کو تقویت ملےگی،کپتان قومی کرکٹ ٹیم

کراچی: پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ عمران خان کے اقتدار میں آنے سے کرکٹ کو تقویت ملے گی۔
کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حالیہ عام انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف کی کامیابی پر سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ عمران خان کا وزیر اعظم بننا خوش آئند ہے کیوں کہ عمران خان کے اقتدار میں آنے سے کرکٹ کو تقویت ملے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ پی سی بی کا غیر ملکی لیگز کے حوالے سے اقدام درست ہے کیوں کہ لیگز زیادہ کھیلنے والے کھلاڑیوں کی فٹنس متاثر ہوتی ہے تاہم کنٹریکٹ والے کھلاڑیوں کو سیزن میں شرکت کرنا چاہیے جب کہ ایشین گیمز میں کامیاب ہونے کی بھر پور کوشش کریں گے۔