پی سی بی نے 33کھلاڑیوں کیلئے نئے سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان کردیا

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے33کھلاڑیوں کے لیے نئے سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان کر دیا ،قومی کپتان سرفراز احمد اور سینئر کھلاڑیوں کی مشاورت کے بعدپی سی بی نے کھلاڑیوں کوکنٹریکٹ 25 سے 30 فیصداضافہ کردیا ہے۔
(اے) کیٹیگری میں قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمدسمیت شعیب ملک، اظہر علی، محمد عامر ، یاسر شاہ اور بابر اعظم شامل ہیں۔
(بی) کیٹیگری میں شاندار کارکردگی دکھانے والے قومی ٹیم کے اوپنر بیٹسمین فخرزمان سمیت فہیم اشرف، اسد شفیق، حسن علی، شاداب خان اور محمد حفیظ کو رکھا گیا ہے۔
(سی) کیٹیگری میں عماد وسیم، محمد عباس، وہاب ریاض، جنید خان، حارث سہیل، امام الحق، محمد نواز، عثمان خان شنواری اور شان مسعود شامل ہیں،
اس کے علاوہ (ڈی )کیٹیگری میںرومان رئیس، آصف علی، راحت علی، عثمان صلاح الدین اور حسین طلعت شامل ہیں ۔
بلال آصف، سعد علی، محمد رضوان، شاہین شاہ آفریدی، صاحبزادہ فرحان، عمید آصف اور میرحمزہ کو بھی(ای) کیٹیگری میںرکھا گیا ہے۔