پی سی بی بورڈ کے ریجنل صدر کی قیادت میں وفد کی عمران خان سے ملاقات

اسلام آباد:بنی گالہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سےپاکستان کرکٹ بور ڈ کے ریجنل صدر کی قیادت میں وفدنےملاقات کی ۔
نجی ٹی وی کےمطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کے ریجنل صدر کی قیادت میں بنی گالہ آنے والے وفدنے عمران خان کوپاکستان کرکٹ بورڈکی صورتحال سے آگاہ کیا اورمزید بتایاکہ کرپشن پاکستان کرکٹ بورڈکودیمک زدہ کررہی ہے، پی سی بی میں بدعنوانی کی تحقیقات ناگزیرہیں۔
اس موقع پرپاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا کہ ڈومیسٹک کرکٹ کومضبوط بنانے کی ضرورت ہے، پاکستان کرکٹ کو اوپر لے جانے کے لئے عملی طور پر اقدامات کریں گے۔