ن لیگ ،پی پی اور ایم ایم اے کا کل الیکشن کمیشن کے باہر احتجاج کا اعلان

اسلام آباد: عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف مسلم لیگ ن نے کل الیکشن کمیشن کے باہر احتجاجی مظاہرے کا اعلان کردیا۔

ترجمان مسلم لیگ(ن) مریم اورنگزیب کے مطابق عام انتخابات میں تاریخی دھاندلی میں عوام کا مینڈیٹ چوری کیا گیا اس پرالیکشن کمیشن کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا،

انہوں نے بتایاکہ مظاہرے میں مسلم لیگ (ن) سمیت پاکستان الائنس فار فری اینڈ فیئر الیکشن میں شامل دیگر جماعتیں شریک کریں گی جس میں پیپلز پارٹی، ایم ایم اے سمیت دیگر جماعتیں احتجاج کا شامل ہیں۔

احتجاجی مظاہرے میں (ن) لیگ کے ٹکٹ ہولڈرز اور منتخب ارکان شریک ہوں گے یہ مظاہرہ پرامن ہوگا اور اس کا دورانیہ کتنا ہوگا اس کا حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا۔

انہوں نے بتایاکہ ماضی میں ریڈ زون ایریا میں 120 دن کا دھرنا دیا گیا جس میں سپریم کورٹ کی دیواروں پر گندے کپڑے لٹکائے گئے لیکن ہم ایسا نہیں کریں گے۔