روالپنڈی کے کمرشل پلازے میں آتشزدگی

 

راولپنڈی:رات گئے راولپنڈی کے کمرشل پلازے میں آگ لگ گئی ،شدید آگ کے باعث پلازے کی بلائی منزل میں رہائش پذیر طلباپھنس گئے ، پولیس اورریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ کر آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔

 

نجی ٹی وی کے مطابق آگ کمرشل پلازہ میں نیچے سے لگ کر اوپر تک پھیلتی چلی گئی ۔ پلازے میں کپڑے کی دکانیں بھی آگ کی زد میں آگئیں، جس کی وجہ سے آگ مزید پھیل گئی اور پورے پلازے میں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ۔ عینی شاہد ین کے مطابق پلازے کی اوپر والی منزل میں طلبا کاہاسٹل ہے، جس کی وجہ سے کچھ طلباوہاں پھنس کررہ گئے ہیں جیکہ کچھ طلبانے چھلانگیں لگا کر اپنی جان بچائی ہے ۔پو لیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ چکی ہیں اور آگ بجھانے کی کوشش کی جارہی ہے ۔